1 جون، 2015، 1:03 PM

امریکی پولیس نے رواں سال کے 5ماہ میں 385 افراد کو ہلاک کردیا

امریکی پولیس نے رواں سال کے 5ماہ میں 385 افراد کو  ہلاک کردیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی پولیس نے رواں سال کے 5ماہ میں 385 افراد کو فائرنگ یاتشدد کرکے ہلاک کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے رواں سال کے 5ماہ میں 385 افراد کو فائرنگ یاتشدد کرکے ہلاک کیا۔

اخبار کے مطابق پولیس کے تشددسے مرنے والوں میں آدھی اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کی ہے،دو تہائی سیاہ فام امریکی شہری بھی ان افراد میں شامل ہیں۔ پولیس کی زیادتی کا نشانہ بننے والوں کی عمریں 16 سے 83 سال کے درمیان ہیں جن میں 93 افراد ذہنی بیمار بھی تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہرروز2 یا زائد افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اخبار نے اس خدشے کا بھی اظہار کیاکہ اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

News ID 1855503

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha